موجودہ صورتحال نے تشدد و دہشتگردی کا دائرہ وسیع کر دیا: سعودی کابینہ

39
--فائل فوٹو
–فائل فوٹو

سعودی عرب کی کابینہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال نے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے خلیج تعاون کونسل کی مشترکہ سیکیورٹی یک جہتی کا معیار بلند کرنے کی تائید کی ہے۔

سعودی کابینہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلیج سمیت پوری دنیا مختلف قسم کے چیلنجوں اور خطرات سے گزر رہی ہے۔

سعودی کابینہ کا کہنا ہے کہ ایسے ماحول میں جی سی سی ممالک کے درمیان یک جہتی بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

سعودی کابنیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق او آئی سی کے اہداف کی حمایت جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }