طیارہ وقت سے پہلے قطر پہنچ گیا، جرمن صدر کو 30 منٹ میزبانوں کا انتظار کرنا پڑا

113

جرمن صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر کا طیارہ طے شدہ وقت سے پہلے قطر ایئر پورٹ پر پہنچ گیا، جس کے باعث انہیں میزبانوں کا انتظار کرنا پڑا۔

جرمن صدر قطر کے سرکاری دورے پر پہنچنے کے بعد طیارے کے دروازے پر ہاتھ باندھے 30 منٹ تک استقبال کرنے والوں کے منتظر رہے۔

ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ بھی موجود تھا، اعزازی فوجی گارڈ بھی تھے لیکن صدر کا باضابطہ استقبال کرنے کےلیے کوئی قطری اہلکار موجود نہیں تھا۔

یاد رہے کہ جرمن صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر حماس کے زیر حراست باقی جرمن یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں پر بات چیت کے لیے قطر پہنچے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }