ایکسپو 2020 میں شرکت ، دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

100
                                          وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمودقریشی کا3روزہ دورہ متحدہ عرب امارات 
                                                         ایکسپو2020میں پاکستان پویلین کادورہ اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے افطارڈنرمیں شرکت           
                                                     یو اے ای کیساتھ دو طرفہ کثیرالجہتی، تجارتی تعلقات میں روز بروز بہتری آ رہی ہے (شاہ محمودقریشی)۔
دبئی(اردوویکلی)::وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران ایکسپو 2020 دبئی کا دورہ کیا اور  پاکستانی پویلین کابھی وزٹ کیااس موقع پرمتحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود ،اورقونصل جنرل پاکستان دبئی احمد امجد علی اور سفارتخانے کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے ۔
وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمودقریشی امارات کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کو دبئی پہنچے تھے – شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ رواں سال یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہونیوالی اس بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی پویلین کی موجودگی ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط دوستی کی مظہر ہے ۔ شاہ محمودقریشی ۔نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانی یہاں کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جو قابل مسرت ہے ۔متحدہ عرب امارات میں منعقدہ اس عالمی نمائش(ایکسپو 2020 ) میں پاکستان کی شمولیت ، دو طرفہ بڑھتے ہوئے اقتصادی روابط اور باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کی واضح مثال ہے – واضح رہے کہ ‏دبئی ایکسپو2020 کیلئے قائم کیا گیا پاکستانی پویلین، تین ہزار چار سو پچاس مربع فٹ پر مشتمل ہےبعدازاں۔۔۔
 وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جانب سے اپنے اعزازمیں منعقدہ افطارڈنرمیں شرکت کی جہاں صدرپاکستان بزنس کونسل دبئی اوردیگرعہدیداران نے انہیں خوش آمدیدکہا۔شاہ محمودقریشی نے پاکستان بزنس کونسل اوردیگرکاروباری شخصیات کاشکریہ اداکیااور مختصرخطاب میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوطرفہ اقتصادی اوربرادرانہ تعلقات کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبائی صورتحال کے باوجود پاکستان کی معاشی سفارت کاری کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں یو اے ای کے ساتھ ہمارے دو طرفہ کثیرالجہتی، تجارتی تعلقات میں روز بروز بہتری آ رہی ہے۔ شاہ محمود نے کہا کہ ان کے حالیہ دورے کابنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تجارتی روابط اور تعاون کا فروغ ہے۔ متحدہ عرب امارات میں لاکھوں پاکستانی محنت اور لگن سے یہاں کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے جس پرانہیں فخرہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے افطارڈنر میں سفیرپاکستان افضال محمود، قونصل جنرل دبئی احمد امجد علی ، سفارتخانہ پاکستان کے سینئر افسران  اور بزنس کونسل ممبران کی ایک بڑی تعدادبھی افطارعشائیہ میں شریک تھی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }