جاپان میں حادثہ، امریکا نے تمام اوسپرے وی-22 ہیلی کاپٹر گراؤنڈ کر دیے

52

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکا نے جاپان میں حادثے کا شکار ہونے والے تمام اوسپرے وی-22 ہیلی کاپٹر گراؤنڈ کردیے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے جاپان کے ساحلی علاقے میں امریکی ہیلی کاپٹر اوسپرے وی-22 گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

حادثے کا شکار ہونے والے امریکی فوجی طیارے میں فنی خرابی کی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے بعد مذکورہ ہیلی کاپٹر کی پوری فلیٹ کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ایئر فورس اور نیوی کے حکام کا کہنا ہے کہ جاپان میں پیش آنے والے حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

تاہم اوسپرے وی-22 ہیلی کاپٹروں کی فلیٹ کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جاپان نے بھی تمام اوسپرے وی-22 ہیلی کاپٹر گراؤنڈ کر دیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }