پاکستان بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، امریکا

106

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، امریکا علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر پاکستان کے ساتھ شراکت کا منتظر ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلے پر جموں و کشمیر میں پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں سیاسی معاملات بحال کرنے کے بھارتی حکومت کے وعدے پورے کرنے کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ملکی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواستیں متفقہ طور پر مسترد کردی تھیں۔ 

بھارتی سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا بھارتی حکومت کا فیصلہ درست قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }