لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر

93
                                                             ریٹائرڈجنرل بلال اکبرنے سعودی عرب میں بحیثیت پاکستانی سفیرچارج سنبھال لیا
جدہ(اردوویکلی)::لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی عرب میں بحیثیت پاکستانی سفیرچارج سنبھال لیا ،سعودی عرب میں تعینات ہونے والے پاکستان کے نئے سفیر جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے اپنی سفارتی اسناد سعودی حکام  کوپیش کردیں۔ پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے سعودی وزارت خارجہ کا دورہ کیا،سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول مشاری بن علی نے پاکستانی سفیربلال اکبر کا استقبال کیا۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایات پر سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر راجا اعجاز کو واپس بلا لیا گیا بلکہ سفیر سمیت سفارتی عملے کے 6 افسران کو بھی پاکستان واپس بلا لیا گیا ہے سفارتی عملے کے خلاف تارکین وطن کوسہولتیں فراہم کرنے کی بجائے ان سے پیسے طلب کئیے جانے کاانکشاف ہواہے جس پروزیراعظم پاکستان نے سختی سے نوٹس لیااور انکے خلاف تحقیقات کاحکم دے دیاہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }