انڈیکس ایکسچینج کی “اس بار ،،،ہنڈی پروار “مہم میں چار لاکھ لوگوں نے ہنڈی سے انکار کے عہد نامے پر دستخط کرکے “اس مہم کی کامیابی پر مہر ثبت کردی
انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے ایک قومی مقصد کےلئے “اب کی بار۔۔۔۔ہنڈی پر وار”وطنسے اپنے پیار کریں گے ہنڈی سے انکار کریں گے” آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا
دبئی(اردوویکلی)::۔ گزشتہ دنوں انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ تارکین وطن کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی تھے
اس موقع پرسفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن ترسیلات زر وطن بھیجنے کے لیے قانونی بنکاری ذرائع کو بروئے کار لائیں ۔ اور حوالہ اورہنڈی کوخیرآبادکہیں جواوورسیزپاکستانی قانونی ذرائع سے رقم پاکستان بھیجیں گے ان کوپاکستان میں کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ سمیت دیگرکئی ایک مراعات حاصل ہیں لہذاتمام اوورسیزپاکستانی قانونی طریقوں سے ہی رقم بھجوائیں ۔
سفیر ترمذی نے کہا کہ انہیں پاکستان میں قانونی ترسیلات کو فروغ دینے کے لیے’’ہنڈی پہ وار‘‘کے عنوان سے میڈیا بریفنگ اور انگیجمنٹ ایونٹ میں شرکت کرکے خوشی ہوئی۔ فیصل نیاز ترمذی نے انڈیکس ایکسچینج کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی کہ اس نے ایک مکمل میڈیا مہم شروع کرکے پاکستانی تارکین وطن میں آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نےکہا کہ میں کمیونٹی کے تمام ممبران سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پیسے گھر واپس بھیجنے کے لیے قانونی بینکنگ چینلز کی حوصلہ افزائی کریں اور اسے فروغ دیں
اس موقع پرمینجمنٹ انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے قانونی ذرائع اور انڈیکس ایکسچینج کے ذریعہ رقوم ملک بھجوانے کی اہمیت بارے تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور کہا گیا کہ قانونی ترسیلات پاکستان میں لاکھوں خاندانوں کے لیے ایک لائف لائن ہیں جس کے ذریعے وہ اپنی ضروریات زندگی پوری کرتے ہیں اور ملک کی اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ، تعلیم، صحت کی سہولیات، چھوٹے کاروبار اور ملازمتوں کے مواقع پیداہوتے ہیں جبکہ غیر قانونی طریقے سے رقوم بھیجنا انتہائی سنگین جرم ہے۔یہ نہ تو محفوظ ہوتی ہیں بلکہ دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ تصور ہوتی ہے ، یہاں تک کہ دہشت گردی کی مالی معاونت بھی کی جاسکتی ہے۔
“اس بار، ہنڈی پر وار”مہم کا مقصد متحدہ عرب امارات میں تارکین وطن کو غیر قانونی ترسیلات کے خطرات سےآگاہی فراہم کرنا ہے ،رقوم اپنے ممالک بھیجنے کے لیے ہمیشہ محفوظ اور قانونی ذرائع استعمال کریں۔آئیے غیر قانونی ترسیلات کے خلاف عہد کریں۔
یہ غیر قانونی رقم کی منتقلی کے خلاف ہمارا جہاد ہے۔ آئیے مل کر ہنڈی/حوالہ کو ہمیشہ کے خیر باد کہتے ہیں اور کسی بھی مجاز منی ایکسچینج سے رقوم بھیجنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ہنڈی کے ذریعے لین دین نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ غیر محفوظ بھی ہے۔ یہ طریقہ مختلف مالیاتی خطرات اور یہاں تک کہ مجرمانہ سرگرمیوں کا باعث بن سکتا ہے۔
انڈیکس ایکسچینج کی کسی بھی برانچ میں جا کر ہنڈی کے خلاف مہم میں ہمارے”عہد نامہ “ پر دستخط کریں اور اپنے پیاروں کو پیسے بھیجتے ہوئے تو ناقابل یقین بہترین ایکسچینج ریٹ حاصل کریں۔قانونی طور پررقم بھیجیں اور متحدہ عرب امارات میں ہماری تمام برانچوں سے اپنی محنت سے کمائی گئی رقم سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔ہر محب وطن شہری غیر قانونی ترسیلات کے خلاف جنگ میں انڈیکس ایکسچینج کا ساتھ دے!