پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کامتحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن عیدالاتحاد پرتقریب کاانعقاد تقریب کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں کیا گیا۔ پی جے ایف فورم کے عہدیداران و اراکین کی شرکت۔ قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اورمتحدہ عرب امارات کیسلامتی اوراستحکام کے لیئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا
دبئی (اردوویکلی) پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای نے متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن کے موقع پرپاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک پروقارتقریب کاانعقادکیا ۔تقریب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے عہدیداران صدر طاہر منیر طاہر،سینئیرنائب صدر سعدیہ عباسی، جنرل سیکریٹری حافظ زاہد علی،سہیل خاور ،ارشد انجم، کاشان تمثیل،خالد محمود گوندل،توقیر احمدکے علاوہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے محمد احسن اور اشتیاق احمد نے شرکت کی-اس موقع پر شرکائے تقریب نے متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن پرمعززحکمرانوں اور اماراتی قوم کو مبارکبادپیش کی اورآج کے تاریخ ساز دن پرحکمرانوں کی صحت وتندرستی ودرازی عمرکے لیئے دعاکی اور امارات کی ترقی وخوشحالی کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-اس موقع پرشرکائے تقریب نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جب سے متحدہ عرب امارات معرض وجود میں آیا تبھی سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے آپسی تعلقات قائم ہیں جو دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں- دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے یواے ای میں خدمات انجام دینے والے صحافی بھی اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں اور دنیابھرمیں مثبت امیج اجاگرکررہے ہیں جو قابل ستائش ہے- اس موقع پریواے ای کے 53ویں عیدالاتحاد کی مانسبت سے ایک خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا ۔