پرنس کریم الحسینی آغا خان کے انتقال پر سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کااظہارتعزیت

50

پرنس کریم الحسینی آغا خان کے انتقال پر سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کااظہارتعزیت

ابوظہبی(اردوویکلی):: سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی نے اسماعیلی برادری کے 49ویں امام پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔سفارتخانہ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان کے مطابق پرنس کریم آغا خان ایک بصیرت انگیز رہنما اور خدمت خلق سے سرشار شخصیت کے حامل تھے جن کی تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، غربت کے خاتمے اور ثقافتی تحفظ کے شعبوں میں انتھک کوششوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے شمار زندگیوں کو بدل دیا۔
آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے انسانی ترقی اور عالمی امن کے لیے ان کی نمایاں خدمات آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم اسماعیلی کمیونٹی، ان کے خاندان اور ان تمام لوگوں کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جو ان کی حکمت اور سخاوت سےمتاثر ہوئے۔ان کی ہمدردی اور خدمت کی لازوال میراث ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ دعا ہے کہ ان کی روح کو ابدی سکون نصیب ہو۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }