حاجی خان زمان سرور کی جانب سے گرینڈافطارپارٹی کااہتمام
سفیرپاکستان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی ممتازشخصیات کی شرکت۔
حاجی خان زمان سرور کی جانب سے گرینڈافطارپارٹی کااہتمام
سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی سمیت پاکستانی کمیونٹی کی ممتازشخصیات کی شرکت۔
سفیرپاکستان کو22ویں گریڈمیں ترقی پرمبارکباد
ولی عہد ابوظہبی شیخ خالدبن محمدبن زایدکاحالیہ دورہ پاکستان بڑی اہمیت کاحامل ہے جس کے دوررس نتائج حاصل ہونگے انشااالہ
کمیونٹی نے ہمیشہ تعاون کیاجس پرذاتی طورپرمشکورہوں(سفیرپاکستان)۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزچئیرمین الابراہیمی گروپ ،سابق ممبربورڈ آف ڈائریکٹرزابوظہبی چیمبرحاجی خان زمان سرور کی جانب سے الابراہیمی ریسٹورنٹ الیکٹرا میں گرینڈافطار ڈنرکااہتمام کیاگیاجس سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی،سینئیرسٹیزن چوہدری محمدصدیق ،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہنازماہل،چوہدری الطاف حسین،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،حاجی درازخان،پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،پرنس چوہدری جواد زمان ریحانیہ،سردارعادل خان کاکڑ،فرسٹ سیکریٹری سفارت خانہ پاکستان محمدوقاص،ڈیفینس اتاشی ائرکموڈور احسن سجاد،امتیازاحمدخان خٹک،چوہدری عدنان الطاف،محمدوقاص باچا سمیت پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی،۔اس موقع پرمیزبان حاجی خآن زمان سرورنے سفیرپاکستان کی پاکستانی کمیونٹی اورپاکستان کے وقار کوبلندکرنے پرسفیرپاکستان کی نمایاں خدمات کاذکرکیا اور کہا کہ سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی صآحب نے سفیرکی بجائے دوستوں اوربھائیوں جیسا برتاؤ کیا جس پرہم سب سفیرفیصل نیازترمذی صاحب کے مشکورہیں،خان زمان نے کہا کہ ہمیشہ کوشش رہی پاکستانی کمیونٹی کے کام آئیں ہم سے جس حد تک ممکن ہوسکتاہے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کاتدارک کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں
سفیرپاکستان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب دوستوں نے پہلے کی طرح میرے سفارتی دورمیں بھی میرے ساتھ ہمیشہ بڑے بھائیوں کی طرح مشفقانہ رویہ رکھا میری کوشش رہی کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کومزیدمضبوط بناؤں اور اللہ کاشکر ہے آپ سب کے تعاون سے میں نے سرمایہ کاری،ٹریڈ اور اعلی سطح پرسفارتی،تجارتی اوردوستانہ تعلقات کوبہتربنانے میں اپناکرداراداکیا۔حال ہی میں کراؤن پرنس عزت مآب شیخ خالد بن محمدبن زایدآلنہیان کادورہ پاکستان بڑی اہم پش رفت ہے جس کے دوررس نتائج حاصل ہونگے،آپ لوگوں نے جومحبت اورعزت دی اس کاذاتی طورپرمشکور ہوں کمیونٹی کے لیئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں
میزبان حاجی خان زمان سرورنے اپنے صاحبزادوں شمس الزمان خان،فیصل زمان خان،محمدزمان خان اورمیجنمنٹ ٹیم کے ہمراہ افطارڈنرمیں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کااستقبال کیا اورتشریف آوری پرشکریہ اداکیا۔مہمانوں کی تواضع کے لیئے عریبک اور کانٹینینٹل کھانوں سے کی گئی