ڈاکٹر حسین برہان الدین کی یواے ای کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنہیان سے ملاقات

48

صدریواے ای عزت مآب شیخ محمدبن زایدآلنہیان نے جناب ڈاکٹر حسین برہان الدین اور انکے ہمراہ آنے والے وفد کاپرتپاک استقبال کیا۔ 

ابوظہبی(نیوزڈیسک): داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا جناب سیدنامفضل سیف الدین صاحب کے صاحبزادے اورسیفی برہانی چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب شہزادہ ڈاکٹرحسین برہان الدین نے گزشتہ دنوں اپنے وفد کے ہمراہ یواے ای کے صدرعزت مآب شیخ محمدبن زایدآلنہیان سے ملاقات کی ۔
عزت مآب شیخ محمدبن زاید نے قصرالبحرمیں جناب ڈاکٹر حسین برہان الدین اور انکے ہمراہ آنے والے وفد کاپرتپاک استقبال کیا۔ملاقات کے دوران عزت مآب اور وفد نے انسانی ہمدردی اور خیراتی امور پر تبادلہ خیال کیا، مشترکہ انسانی اقدار کو فروغ دینے اور مختلف کمیونٹیز کے درمیان مکالمے، تعاون اور یکجہتی کے کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
شہزادہ حسین برہان الدین نے انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے صدرمتحدہ عرب امارات  کے نقطہ نظر کی تعریف کی جس کا مقصد دنیا بھر میں لوگوں کو مدد فراہم کرنا، انسانی سرمائے کی تعمیر اور بااختیار بنانا ہے ۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }