شیخ محمد بن زاید کی آرمی چیف پاکستان جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات

109
شیخ محمد بن زایدآل نہیان  سے پاکستان کے آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی ملاقات دفاعی، عسکری امور پر تبادلہ خیال۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::ولی عہدابوظبی وڈپٹی سپریم کمانڈرمسلح افواج یواے عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج الشاطی پیلس میں ملاقات کی ۔یواے ای کی سرکاری نیوزایجنسی وام کے مطابق۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے تعلقات، تعاون اور مشترکہ ہم آہنگی کے دفاعی اور عسکری امور اور باہمی مفادات کے تحفظ پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مزیدبرآں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ مفاد کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان،چئیرمین ابو ظبی ایئر پورٹس بورڈ آف ڈائریکٹرز ،شیخ محمد بن حمد بن تحنون النہیان،ڈپٹی سیکریٹری جنرل سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل ، علی بن حماد الشمسی اور انڈر سیکریٹری دیوان ولی عہد ابوظہبی محمد مبارک المزروعی بھی ملاقات میں موجود تھے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }