چوہدری ناصرولائت گوندل کوحج کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد

102

چوہدری ناصرولائت گوندل کوحج کی سعادت حاصل کرنے پردوستوں کی جانب سےمبارکباد۔

پنجاب گروپ کے دوستوں نے رہائش گاہ پرجاکرمبارکباد پیش کی۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو اللہ کے گھرکی زیارت اوربالخصوص حج کی سعادت نصیب ہوتی ہے اور وہ​ طواف کعبہ شریف سے فیضیاب ہوتے ہیں اور اپنی روح کو سیراب کرتے ہیں۔حال ہی میں ابوظہبی کی ہر دلعزیز شخصیت مینجنگ پارٹنرنیوگجرات جنرل ٹرانسپورٹ ابوظہبی حاجی چوہدری ناصرولائت گوندل کوامسال حج کی سعادت نصیب ہوئی ۔حجازمقدس سے واپسی پرپنجاب گروپ کے چوہدری نوازرشیدریحانیہ،ڈاکٹرپرنس حمادزمان ریحانیہ،چوہدری اسجد محمودگھمٹی،چوہدری سجاداحمد،چوہدری شیربہادرآف شاہ پور،صوفی احمدشاہزیب،چوہدری احداشرف گجراوردیگردوست احباب کی بڑی تعدادنے چوہدری ناصرگوندل کی رہائش گاہ پرجاکرانہیں حج کی مبارک سعادت حاصل کرنے پرمبارکبادپیش کی انہیں پھول پیش کیئے۔تمام دوستوں نے کہا کہ زندگی کے اس مبارک اورنیک سفریعنی حج کی سعادت حاصل کرنا ایک بہت بڑی خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ یہ ایک مقدس فریضہ ہے جو ہر مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔ اللہ تعالی آپ کاحج مقبول ومنظورفرمائے اوروہ آپ کی تمام عبادات اور دعاؤں ومقبول فرمائے آمین 
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }