بانی ایم آئی ایچ گروپ محمد ابراہیم حاجی انتقال کرگئے

84

بانی ایم آئی ایچ گروپ  ابراہیم حاجی انتقال کرگئے

(انا للہ و انا الیہ راجعون)

العین(اردوویکلی)::پاکستانی کمیونٹی کی انتہائی قابل احترام سماجی وکاروباری شخصیت بانی ایم آی ایچ گروپ یواے ای /عمان وکنگڈم گروپ مڈل ایسٹ,میاں محمدعمرابراہیم و میاں منیرابراہیم کے والد محمدابراہیم حاجی قضائے الہی سے آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے(اناللہ واناالیہ راجعون)
محمد ابراہیم حاجی ایک وژنری کاروباری شخصیت تھے جن کی دیانتداری، دانشمندی اور غیر متزلزل لگن نے ایم آئی ایچ گروپ کی مضبوط بنیادیں رکھیں انہوں نے گروپ کی ترقی اور اقدار میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت عاجزی، اخلاقی اصولوں اور ایک طویل مدتی وژن سے عبارت  تھی حاجی ابراہیم ایک درد دل رکھنے والے انسان تھے پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان سے حد درجہ قربت رکھتے وہ جذبہ حب الوطنی سے ہروقت سرشاررہتے اللہ پاک مرحوم کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اوران کے اہل خانہ کواس غم کوبرداشت کرنے کی ہمت عطافرمائے آمین
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }