ثاقب قریشی کے اعزازمیں ظفراقبال آف مندرہ کی جانب سےپروقارظہرانہ تقریب کااہتمام

45

ثاقب قریشی کے اعزازمیں ظفراقبال کاپروقارظہرانہ تقریب کااہتمام

دوست احباب کی شرکت معززمہمان کوخوش آمدید

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روز ابوظہی کی معروف سماجی وکاروباری سماجی شخصیت ظفراقبال آف مندرہ نے پاکستان سے یواے ای کے وزٹ پرآئے ہوئے اپنے علاقہ کی مقبول وہردلعزیز شخصیت ثاقب قریشی امیدواربرائے چئیرمین یونین کونسل کرنب الیاس کے اعزازمیں ابوظہبی کے ایک معروف عریبک ریسٹورنٹ میں ایک پرتکلف وپروقارظہرانہ تقریب کااہتمام کیا جس میں مہمان خصوصی ثاقب قریشی،راجہ تنویرحیسن(خالصہ)،مرزا اشفاق،راجہ ضیا،فرحان خان،حمزہ حسیب اور دیگردوست احباب کی شرکت۔

مہمانوں کی تواضع معروف عریبک کھانوں سے کی گئی جس کی سب نے تعریف کی ۔اس موقع پر میزبان ثاقؓب قریشی نے میزبان ظفراقبال آف مندرہ کی خلوص سے بھرپورمیزبانی اور مہمان نوازی کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا اورکہا کہ ظفراقبال صاحب  اپنے علاقہ میں بہت سی سماجی ورفاہی خدمات  انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے حلقہ میں بڑی عزت وتکریم کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں میزبان ظفراقبال نے کہا کہ میرامشن لوگوں اور انسانیت کی خدمت ہے خواہ کوئی کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہووہ اپنی جگہ سب پہلے وہ انسان ہے اورہمارا دوست ہے تو اس کے لیئے جان بھی حاضرہے ثاقب قریشی اور انکاپوراخاندان ہمیشہ لوگوں کی خدمت کرتا رہاہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }