محمد بن زاید سٹی(مصَفّح شہابیہ) میں موا قف پیڈ پارکنگ کا آغاز6،اپریل سے ہوگا
محمد بن زاید سٹی(مصَفّح شہابیہ) میں موا قف پیڈ پارکنگ کا آغاز6،اپریل 2026سے ہوگا
پہلے مرحلہ میں مصفح شہبابیہ کے ایم10، اورایم 11میں پیڈپارکنگ شروع ہوگی
محمد بن زاید سٹی کے متعدد کمرشل علاقوں میں بھی پیڈ پارکنگ کااطلاق ہوگا
ابوظہبی،(اردوویکلی):: کیو موبیلیٹی نے 6 اپریل سے محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر(آئی ٹی سی) کی نگرانی میں محمد بن زایدسٹی کے متعدد تجارتی شعبوں میں پیڈپارکنگ سسٹم کوشروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پہلے مرحلہ میں کمرشل سیکٹرز ایم 10،ایم11 میں پیڈپارکنگ کانٖٖفاذ ہوگا اس کے علاوہ محمدبن زاید سٹی کے ولا زونز01زون17، زون19، زون20، اور زون27 کے اندر مرکزی سڑک کے ساتھ واقع تجارتی علاقوں میں بھی ادا شدہ پارکنگ کے نظام فعال کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ ٹریفک سرگرمی اور تجارتی مصروفیت کا سامنا کرنے والے علاقوں میں پارکنگ کو منظم کرنا ہے۔
ولازکے آس پاس کے علاقوں میں پارکنگ کو بھی ریگولیٹ کیا جائے گا، جہاں پارکنگ کی جگہیں خصوصی طور پر پرمٹ ہولڈرز کے لیے مختص ہوں گی، جس سے پارکنگ کے استعمال کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔اڑی چلانے والوں کو ثانوی پارکنگ کی جگہوں کے لیے 2درہم فی گھنٹہ ادا کرنا ہوگا۔ ادائیگیاں کئی ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے کی جا سکتی ہیں، جس میں بشمول ڈرب اور تم ایپلیکیشنز، ایس ایم ایس، یا علاقے میں دستیاب مواقف مشینوں کے ذریعہ ممکن ہوگی ۔