پٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد حکومت پاکستان تمام اشیا اورٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کروائے

22

پٹرول قیمت کم کرنے کے بعد حکومت پاکستان تمام اشیا اورٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کویقینی بنائے تاکہ عوام کوریلیف مل سکے(سیدقیوم شاہ چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹ اسلام آباد)۔

اسلام آباد(نیوزڈیسک)::چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹ اسلام آباد وسابق ممبرقومی اسمبلی سید قیوم شاہ نے وزیرِ اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان،وزیرِ خزانہ / وزیرِ پٹرولیم،چیف سیکرٹریز تمام صوبہ جات،کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزپرائس کنٹرول مجسٹریٹس اورتمام متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے جب پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو ایک ہی رات میں ملک بھر میں تمام اشیاء خوردونوش، دودھ، آٹا، سبزیاں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا۔ تاجر حضرات اور ٹرانسپورٹرز نے ایندھن مہنگا ہونے کا جواز پیش کیا۔ اس اضافے کا بوجھ غریب عوام، طلبہ، مزدوروں اور کسانوں پر پڑا۔
اب جب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضع کمی کر دی ہے۔ جب قیمت بڑھنے پر کرایہ اور اشیاء مہنگی ہو سکتی ہیں تو قیمت کم ہونے پر ان میں کمی کرنا بھی اتنا ہی ضروری اور انصاف کا تقاضا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ملک کے کسی بھی شہر میں
۔1. بس، ویگن، رکشہ اور ٹیکسی کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
۔2. * آٹا، سبزی اور دیگر اشیاء* کی قیمتیں اب بھی پرانی مہنگی سطح پر ہیں۔
۔3. انتظامیہ کی طرف سے کوئی چیکنگ یا جرمانہ نہیں ہو رہا۔
یہ عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل 3 کے تحت استحصال کا خاتمہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جب لاگت کم ہو جائے تو قیمت کم کرنا لازمی ہے۔
لہٰذا بصد احترام گزارش ہے کہ:
۔1. وفاقی و صوبائی حکومتیں فوری نوٹیفیکیشن جاری کر کے تمام ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پٹرول کی کمی کے تناسب سے کمی کروائیں۔
۔2. تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی جائے کہ وہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ذریعے بازاروں میں چھاپے مار کر اشیاء کی قیمتیں پٹرول ہائیک سے پہلے والی سطح پرواپس لائیں۔
۔3. ہر بس اسٹینڈ پر منظور شدہ کرایہ نامہ آویزاں کیا جائے اور زائد کرایہ لینے والوں پر سخت جرمانہ عائد کیا جائے۔
۔4. میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے کہ زائد قیمت/کرایہ لینے کی شکایت سٹیزن پورٹل یا ڈپٹی کمشنر آفس میں درج کروائیں۔
عوام حکومت کا ساتھ دیں گے اگر حکومت عوام کو مہنگائی کے استحصال سے بچائے گی۔ اس درخواست کو فوری بنیادوں پر حل کیا جائے کیونکہ ہر دن کی تاخیر غریب گھرانوں پر ہزاروں روپے کا اضافی بوجھ ڈال رہی ہے۔
سید قیوم شاہ نے نمائیندہ اردوویکلی سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی   نامساعدحالات کے تحت حکومت کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرناپڑا جس سے روزمرہ کی اشیائے ضرورت میں بےتحاشہ اضافہ کردیاگیا جس سے تنخواہ دار اوردیہاڑی دارطبقہ پس کررہاگیااب جب حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کردی ہے توکوئی جوازنہیں بنتاکہ لوٹ مار کابازارگرم رکھاجائے دکانداراورتاجرطبقہ کوچاہیئے کہ ازخود قیمتوں میں کمی کردیں مگرایسانظرنہیں آرہالہذامیری حکومت کے تمام متعلقہ اداروں سے درخواست ہے کہ وہ قیمتوں میں کمی کے لیئے سختی سے نوٹس لیں اورقیمتوں میں کمی کروائیں تاکہ عام آدمی کوریلیف مل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }