ابوظہبی(اردوویکلی):: ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج (اے ڈی ایکس)آج اپنی تمام لسٹڈ ایکوئٹیز کے لیے ایف ٹی ایس ای رسل کے صنعتی درجہ بندی بینچ مارک (آئی سی بی)کی منظوری دے گا،جس کا مقصد اپنی حکمت عملی کوعالمی معیارات کے مطابق ہم آہنگ کرتے ہوئے مزید بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مائل کرنا ہے۔ آئی سی بی کا تعارف ایف ٹی ایس ای رسل اور اے ڈی ایکس کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت اے ڈی ایکس انڈیکس کی کو-برانڈڈ ایف ٹی ایس ای اے ڈی ایکس انڈیکس سیریز میں منتقلی کا حصہ ہے۔ ایکسچینج کی جانب سے آئی سی بی کو اختیار کرنے کا مقصد مارکیٹ میں زیادہ شفافیت فراہم کرنا، درست تحقیق کو قابل بنانا اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے پورٹ فولیو کے انتظام اور اثاثوں کی تقسیم کی حکمت عملی کو بہتر کرنا ہے۔ ایف ٹی ایس ای اور اے ڈی ایکس کے درمیان شراکت داری کا مقصد کو-برانڈڈ انڈیکس کی تیاری ہے جنوری 2022میں، ایف ٹی ایس ای اور اے ڈی ایکس جنرل انڈیکس نے اے ڈی ایکس جنرل انڈیکس کی جگہ لی تھی۔ ایف ٹی ایس ای رسلز آئی سی بی کمپنیوں کی متعلقہ شعبوں میں درجہ بندی کے لیے ایک سخت، قواعد پر مبنی شفاف طریقہ کار ہے ۔ آئی سی بی کمپنیوں اور سیکیورٹیز کو درجہ بندی کی چار سطحوں صنعت، سپر سیکٹر، سیکٹر اور سب سیکٹر کے لحاظ سے درجہ بندی کرتا ہے ہر ایک کمپنی کو اس زمرے میں تفویض کیا جاتا ہے جو اس کے کاروبار کی بہترین نمائندگی کرتی ہو۔منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج سعيد حمد الظاهري نے اس حوالے سے کہا کہ آئی سی بی کو اختیار کرنا اور ایف ٹی ایس ای رسل کے ساتھ ہماری شراکت داری ہماری اے ڈی ایکس ون حکمت عملی کا ایک حصہ ہے، جو کہ ہمارے عزم کو واضح کرتا ہے کہ ہم بہترین عالمی معیارات کو اپنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایف ٹی ایس ای رسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آرنے سٹال نے کہاکہ اے ڈی ایکس کی جانب سے آئی سی بی کے درجہ بندی معیارات کو اپنانے سے ایکسچینج کی شفافیت اور عالمی سرمایہ کاری کی کی ضروریات کو پورا کرنے کے معیارات میں مدد ملے گی۔ یہ قدم متحدہ عرب امارات کی کیپٹل مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں انٹرنیشنل آگاہی کو فروغ دے گا۔