آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان نے امریکا کو 0-3 سے شکست دے دی

10

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے امریکا کو 3-0 سے شکست دے دی۔

پرتگال کے شہر لزبن میں جاری 45  سال سے زائد عمر کے مردوں کے اس عالمی ایونٹ میں 30 ممالک کے 300 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان کی نمائندگی تجربہ کار اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے پہلے سنگلز میچ میں ووجٹیک بریٹیک کو 6-2 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹیم کو برتری دلائی۔

دوسرے سنگلز مقابلے میں عقیل خان نے امریکا کے جان چیسورتھ کے خلاف سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-2، 1-6 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کی مجموعی فتح یقینی بنا دی۔

ڈبلز مقابلے میں شہریار سلامت اور ہادی حسین نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود جیون ویسٹ اور گیلرمو کوسن کو 1-6، 6-1 اور فیصلہ کن ٹائی بریک 10-6 سے شکست دے کر پاکستان کی 3-0 کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔

امریکا کے خلاف اس کامیابی کے بعد پاکستان نے راؤنڈ رابن مرحلے میں مضبوط آغاز کیا ہے۔ قومی ٹیم اب اپنے اگلے میچ میں کینیڈا کا سامنا کرے گی جہاں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }