موبائل پیکج نہ کرنے پر مسلح شخص کی دکاندار پر فائرنگ

8

لاہور میں موبائل فون کا پیکج نہ کرنے مسلح ملزم نے فائرنگ کرکے دکاندار کو زخمی کردیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مانگا منڈی پولیس نے شہری کے بیان پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شہری نے کہا کہ مانگا منڈی کے علاقہ تالاب سرائے میں موبائل لوڈ کی دکان  ہے، جہاں ملزم ساجد بھٹی عرف ساجھی نے کال کرکے موبائل پیکج کرنے کا کہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دکان پر موجود نہ ہونے کے باعث میں پیکج نہ کرسکا لیکن ملزم نے دکان پر آکر جھگڑا کیا اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

مدعی نے کہا کہ ملزم کی فائرنگ سے بائیں بازو پر گولی ہے۔

مانگا منڈی پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کو فوری کارروائی کرکے تین گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }