کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش کی حکمرانی خطرے میں

32

کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش کی حکمرانی خطرے میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ایک روزہ میچ میں نیدر لینڈز کو شکست دے کر انگلینڈ  کے پوائنٹس 115 ہوگئے ہیں اور وہ بنگلا دیش سے صرف پانچ پوائنٹس کے فاصلے پر ہے۔

اگر انگلینڈ ٹیم کل کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی تو وہ 125 پوائنٹس کے ساتھ بنگلادیش سے پہلی پوزیشن چھین لے گی۔

اس وقت بنگلادیش  120 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، انگلینڈ 115 پوائنٹس کے دوسری ،افغانستان 100 پوائنٹس کے ساتھ تیسری ، پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور ویسٹ انڈیز 80 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

بھارت 79 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی، آسٹریلیا 70 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، آئرلینڈ 68 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، سری لنکا 62 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور نیوزی لینڈ 60 پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن پر ہے۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کی گیارہویں، زمبابوے بارہویں اور نیدرلینڈز کی تیرہویں پوزیشن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }