حوثیوں کا یمن میں حملہ، 8 فوجی اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق

9

یمن کے باغی حوثیوں نے یمنی حکومت کے زیرکنٹرول علاقوں میں فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 8 فوجی اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ساحلی شہر مخا میں وزارت صحت کے عہدیدار نے تصدیق کی کہ حوثی باغیوں کے حملے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اس سے قبل بحیرہ عرب کے ساحل میں واقع سعودی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ بھی کیا گیا تھا۔

عالمی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومتی شہر مخا میں وزارت صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ حوثیوں کے حملے میں جاں بحق افراد میں 3 عام شہری اور 8 فوجی اہلکار شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے اور یہ تمام افراد مخا کی بندرگارہ میں ہونے والے حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل حکومتی فورسز کے دو عسکری ذرائع نے بھی تصدیق کی تھی کہ 8 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں اور 40 سے زائد اہلکار زخمی ہیں۔

یمنی فورسز نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ جنوب مغربی صوبے عدالی میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کیے گئے ہیں جہاں حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور فوجی ساز وسامان بھی تباہ ہوگیا ہے۔

فورسز نے بیان میں کہا تھا کہ حوثیوں کی بیرکوں، خندقوں، سرنگوں اور فوجیوں کے ٹھکانوں کے علاوہ فوجی گاڑیوں اور آلات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }