آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم 5 درجے ترقی کرکے ٹاپ 10 میں واپس آگئے

14

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پانچ درجے ترقی کرکے ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔

تازہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 15ویں سے 10ویں نمبر پر آگئے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 193 رنز بنا کر مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

بابر اعظم ستمبر 2024 میں ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے تھے، جبکہ دسمبر 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران وہ کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن پر پہنچے تھے۔

دوسری جانب عبداللہ شفیق نے بھی رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی اور 25 درجے ترقی کرکے 32ویں نمبر پر آگئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق نے 160 اور 24 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے شمار جوزف 19ویں، شاہین شاہ آفریدی 29ویں جبکہ پاکستان کے اسپنر ساجد خان 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے اور انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }