ایران کی جنگی حکمت عملی میں تبدیلی، پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین تک کارروائی کا حکم

11

تہران:

ایران نے اپنی فوجی حکمت عملی میں جارحانہ صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے سینیئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی کے مطابق نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت پاسداران کو ایسی صلاحیت حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے ذریعے ضرورت پڑنے پر دشمن کی سرزمین تک کارروائی کی جاسکے۔

ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رضا نقدی نے کہا کہ پاسداران انقلاب کو اپنی عسکری صلاحیت اس سطح تک لے جانے کا حکم دیا گیا ہے کہ جنگ صرف ایرانی سرحدوں تک محدود نہ رہے بلکہ اسے مخالف کے علاقے تک لے جانے کی استعداد بھی موجود ہو۔

انہوں نے کسی مخصوص ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ ایران کی دفاعی حکمتِ عملی میں یہ صلاحیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور پاسداران انقلاب کو اس مقصد کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ضرورت کے وقت کارروائی کی جاسکے۔

بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے دعویٰ کیا کہ امریکا کا فوجی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے تقریباً 100 گنا زیادہ ہے تاہم ان کے بقول حالیہ تنازع میں دشمن کے تمام 14 اہداف ناکامی سے دوچار ہوئے۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ نئے ڈاکٹرائن کا مقصد ایران کو ایسی فوجی پوزیشن میں لانا ہے جہاں وہ صرف اپنے دفاع تک محدود نہ رہے بلکہ ممکنہ جنگ کو مخالف کے علاقے تک لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }