پاکستان پویلین نے بیسٹ ایکسٹیریئر ایوارڈ کے بعد انٹیریئر ڈیزائن کے لیے سلور ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
بالاۤخر6ماہ کی تمام تررعنائیوں کے بعد ایکسپو2020دبئی کی اختتامی تقریب۔
گزشتہ ہفتے دبئی ایکسپو2022 میں پاکستانی پویلین نے بہترین بیرونی ڈیزائن کے لیے ’برج سی ای او‘ ایوارڈ جیتا۔
پاکستانی پویلین مایہ نازآرٹسٹ راشد رانا نے ڈیزائن کیا۔
دبئی(اردوویکلی):: دبئی میں 6ماہ سے جاری ایکسپو 2020دبئی تمام تررعنائیوں کے بعد بالاخراختتام پزیرہوگیاایکسپو 2020 کی اختتامی تقریب جمعرات کی رات منعقد ہوئی، جس میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ایکسپو2020کی رنگا رنگ الوداعی تقریب الوصل گنبد میں منعقد ہوئی اختتامی تقریب میں نائب صدرووزیراعظم وحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمدبن راشدالمکتوم، وزیربرائے رواداری وبقائے باہمی یواے ای عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان ووزیر مملکت بین الاقوامی تعاون وڈائریکٹرجنرل ایکسپو دبئی محترمہ ریم بنت ابراہیم الھاشمی،کمشنر جنرل ایکسپو،سمیت بیشتر ممالک کے سفرا، شیوخ اور دنیابھرکی معروف شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں یواے ای کاقومی ترانہ بھی پیش کیاگیا۔
اختتامی تقریب سے ایک دن قبل یعنی 30 مارچ کوخوبصورت پویلین کی مختلف کیٹیگریز کے لیئے ایوارڈ دینے کی تقریب جوبلی اسٹیج میں منعقدہوئی۔یہ ایوارڈ بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز کی جانب سے دیے گئے۔تقریب کے دوران باضابطہ شرکاء ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ اپنے متعلقہ شعبوں میں نو ماہرین پر مشتمل جیوری نے ایکسپو 2020 میں ہر ایک بین الاقوامی پویلین کا 6 ماہ کے دوران دو بار دورہ کیا، ایک بار جنوری اور پھر مارچ 2022 میں پانچ کی بنیاد پر شرکاء کومختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 51 گولڈ، سلور اور برونز ایوارڈز دیے گئے۔جیوری کے فیصلے کے مطابق پاکستانی پویلین کوسلورایوارڈ کے لیئے منتخب کیاگیاایک ہفتہ پیشتردبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کو "بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن”پربرج سی ای اوایوارڈ دیا گیا بیسٹ ایکسٹیریئر ایوارڈ کے بعد انٹیریئر ڈیزائن کے لیے بھی پاکستان کے لیئے سلور ایوارڈ کااعلان ۔تقسیم ایوارڈ کی منعقدہ تقریب میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرافضال محمودنے سلورایوارڈ وصول کیا۔یاد رہے ایکسپو2020 دبئی میں پاکستانی پویلین راشد رانانے ڈیزائن کیا۔ملک کے مایا ناز آرٹسٹ اور پاکستانی پویلین کے ایکسٹیریئر ڈیزائنر راشد رانا کو فائن آرٹ کے شعبے میں نمایاں کاکردگی کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ۔82ویں یوم قراردادپاکستان کے موقع پرملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ستارہ امتیازسے نوازاگیا۔پاکستان کو192پویلینز میں سے انٹیرئیرڈیزائن کے لیئے پاکستان پویلین کوسلورایوارڈکے لیئے منتخب کیاگیا۔یادرہے پاکستان پویلین کواس نمائش میں شاندار رسپانس موصول ہوا ایک ملین سے زائدوزیٹرزنے پاکستان پویلین کاوزٹ کیاجومنتظمین کی توقع سے کہیں زیادہ تھا۔