امریکا سے تجارتی جنگ، کینیڈا کا بھی جوابی ٹیرف کا اعلان

15

کینیڈا نے امریکی ٹیرف کے جواب میں جوابی وار کا اعلان کردیا، وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر سے امریکی اسٹیل، الیکٹرانکس اور دیگر مصنوعات پر نئے تجارتی ٹیرف نافذ کیے جائیں گے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈین ورکرز، کسانوں، خاندانوں اور کاروباری اداروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا اور امریکی تجارتی اقدامات کا ایک ایک ڈالر کا حساب لیا جائے گا۔

مارک کارنی کا کہنا تھا کہ تجارت کے معاملے پر امریکا کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں اور کینیڈا اپنے معاشی مفادات کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

کینیڈین وزیراعظم کا یہ اعلان امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی ٹیرف کے نتیجے میں کینیڈا کی امریکا کو جانے والی تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات متاثر ہونے کا امکان ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }