احسان الحق باجوہ کی بطورپارلیمانی سیکریٹری اوورسیز تعنیاتی
اوورسیزپاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی
چوہدری احسان الحق باجوہ کی بطورپارلیمانی سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیزوہیومین ریسورسزڈویلپمنٹ تعنیاتی
یواے ای میں مقیم مسلم لیگی رہنماؤں اور اوورسیزکمیونٹی میں خوشی کی لہر، احسان الحق باجوہ کومبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار
امیدہے باجوہ صآحب اوورسیز کی توقعات پر پورااتریں گے(پاکستانی کمیونٹی)
انشااللہ اوورسیز کے مسائل پارلیمنٹ میں اجاگرکرونگا(احسان الحق باجوہ)![]()
ملک محبوب ربانی اعوان،طارق جاویدقریشی،راجہ محمدشفیق جنجوعہ،راجہ خالدمحمود،قاضی نثاراحمد،نویداحمد،چوہدری محمدصدیق،میاں امجدجاوید،مختاراحمدقریشی،فاروق وڑائچ،رانا محمد یوسف،طارق محمودراجا،،خضرباجوہ،سمیت پاکستانی کمیونٹی ممبران کی بڑی تعدادنے احسان الحق باجوہ کواوورسیزکی خدمت کاعظیم منصب ملنے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی اور انکی کامیابی کے لیئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف نے یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم ممتازپاکستانی بزنس مین وسماجی شخصیت ممبرقومی اسمبلی وصدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلف ریجن چوہدری احسان الحق باجوہ کوفوری طورپرپارلیمانی سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز وہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ مقررکیاہے جس کا وزارت پارلیمانی امور حکومت پاکستان کی جانب سے باضآبطہ طورپرسرکاری نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوچکاہے
چوہدری احسان الحق باجوہ کی بطورپارلیمانی سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز وہیومین ریسورسز ڈویلپمنٹ کی خبرسنتے ہی نہ صرف یواے ای میں مقیم مسلم لیگی رہنماؤں بلکہ قرعہ ارض پربسنے والے تمام اوورسیزپاکستانیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی کہ ایک اوورسیزپاکستانی کواوورسیزکمیونٹی کانمائندہ مقررکیاگیاہے جوخود بھی اوورسیزہے اور وہ اوورسیزکے مسائل کابخوبی واقف ہے یقیناً وہ اوورسیزکے مسائل کوبہتر انداز میں ایوان بالامیں پیش کریگا اور قوی امید ہے کہ اب اوورسیزکے مسائل کونہ صرف پوری توجہ سے سناجایئگا بلکہ ان کوحل بھی کیاجائےگا کیونکہ اوورسیزپاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کاکرداراداکرتے ہیں
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی العین کے سینئیرمسلم لیگی رہنماؤں چئیرمین پاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی ملک محبوب ربانی اعوان،صدرچوہدری محمدصدیق،سینئیرنائب صدرمیاں امجد جاوید،جنرل سیکریٹری فاروق وڑائچ،سینئیرمسلم لیگی رہنما راجہ محمدشفیق جنجوعہ،صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی ،العین سے نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای وصدرگرینڈ اوورسیزکلب العین راجہ خالد محمود،سینئیررہنما مختار احمدقریشی،ممتازمسلم لیگی رہنماوچئیرمین سپرفکس گروپ یواے ای نویداحمد،سینئیرنائب صدر العین رانا محمدیوسف خان،خضرباجوہ رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) ویسٹرن ریجن،طارق محمودراجہ سینئیرمسلم لیگی رہنما ابوظہبی اور دیگرممبران پاکستانی کمیونٹی نے احسان الحق باجوہ کی بطوراوورسیزپارلیمانی سیکریٹری تعنیاتی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے چوہدری احسان الحق باجوہ نہ صرف یواے ای بلکہ دنیابھرمیں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اوورسیزاپنے بچوں کے لیئے رزق حلال کمانے کے لیئے پردیس میں مصیبتیں اٹھاتے ہیں اوراپنی حق حلال کی کمائی ملک بھجواکرملکی معیشت کے استحکام میں نمایاں کرداراداکرتے ہیں بلکہ آج کل تومعیشت کاانحصاراوورسیزکی بھجوائی جانے والی ریمیٹنس پرہے مگر اوورسیز کے لیئے کوئی سہولت نہیں وہ وطن جاتے ہوئے اپنا ذاتی موبائل فون بھی استعمال نہیں کرسکتے یہ سراسرزیادتی ہے ہم ہرچیز پہ ٹیکس دے رہے ہیں بنک سے پیسے نکلوانے پر بھی ہمیں ٹیکس دیناپڑتاہے فضائی سفرپربھی ٹیکس لگادیاگیا ہے حکومت کوچاہییے اگر اوورسیز سے ٹیکس لینا ہے تو کم ازکم انہیں سہولتیں بھی دیں۔انکے بچوں کواسکولوں میں داخلہ تک نہیں ملتا پاکستان میں اگرکوئی جائز کام بھی کروانا ہو تو وہ بھی رشوت کے بغیرنہیں ہوسکتا ایسے میں ارباب اقتدار کوچاہیئے اوورسیز کی سہولت کے لیئے کوئی ایسی ٹاسک فورس بنائی جائے جو اوورسیز کودرپیش جائز مسائل کاتدارک کرنے کاپوراپورااختیاررکھتی ہو،تاکہ اوورسیز کاحکومت پر اعتمادبحال ہواور وہ پہلے سے بڑھ کروطن کی خدمت کریں ۔اب پوری اوورسیز کمیونٹی احسان الحق باجوہ سے امیدیں لگارہی ہے کہ وہ اوورسیزکے مسائل ضرور اور جلد حل کرنے میں اہم کردار اداکرینگے ۔![]()
یادرہے گزشتہ دنوں احسان الحق باجوہ نے وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار صاحب سے ایک اہم ملاقات کی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو اندرون ملک اور بیرون ملک درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی جس پر پریزیڈنٹ مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز محمد اسحاق ڈار صاحب نے چوہدری احسان الحق باجوہ کو اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح کے لئے مناسب حکمت عملی بنانے کا ٹاسک دیا۔
احسان الحق باجوہ نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، قائد میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس ذمہ داری کے قابل سمجھا۔ان شاءاللہ یہ ذمہ داری میرے حلقہ کی عوام کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بھی خوش آئند ثابت ہو گی۔