ڈاکٹر نبیہا کی شوہر کے لیے گانا گانے کی ویڈیو ںے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

12

ماہرِ نفسیات اور میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر نبیہا علی خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن رہی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا شوہر کے لیے گایا گیا گانا ہے۔

ڈاکٹر نبیہا علی خان نے گزشتہ برس اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تھی۔ دونوں کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف مواقع پر بحث ہوتی رہی ہے اور حالیہ عرصے میں ان کے درمیان اختلافات اور صلح کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

حالیہ وائرل ویڈیو میں ڈاکٹر نبیہا نے اپنے شوہر کے لیے گانا گایا۔ تاہم ان کی گلوکاری پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے شروع کردیے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ایک صارف نے لکھا کہ اتنا اعتماد ہو تو میں دنیا جیت لوں جبکہ دوسرے نے کہا کہ تو میں دنیا کا سب سے برا گلوکار نہیں ہوں۔ ایک اور صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ اسرائیل کو ان پر نظر رکھنی چاہیے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف نوعیت کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }