دبئی کسٹمز اور آسٹریلوی حکام نے سڈنی میں مشترکہ آپریشن کے دوران ماربل سلیب میں چُھپائی گئی منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق آسڑیلین حکام نے دبئی کسٹمز کے تعاون نے سڈنی کی بندرگاہ میں شپنگ کنٹینرز کے اندر سے ملنے والی تقریباً دو ٹن میتھیمفیٹامائنز کو ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
حکام کے مطابق یہ کاروائی 2019 کے بعد آسٹریلیا میں منشیات کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
اس کامیاب کارروائی کے بعد بندرگاہوں، کسٹمز اور فری زون کارپوریشن کے چئیرمین سلطان احمد بن سلیم کا کہنا ہے کہ ہم معاشرے کو خطرات سے بچانے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
سلطان احمد بن سلیم کے مطابق مقامی سطح پر تجارتی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے اپنی کوششوں میں انضمام حاصل کرنے لیے کام کر رہے ہیں۔
Advertisement
سلطان احمد بن سلیم نے کہا کہ اس آپریشن کی کامیابی متحدہ عرب امارات اور دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان منظم جرائم سے نمٹنے کے میدان میں گہرے اور ٹھوس تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ قیادت کی حمایت اور ہدایات کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
بن سلیم نے واضح کیا کہ دنیا بھر میں منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تمام سیکیوریٹی حکام کی مدد کرنے کے لیے دبئی کسٹمز کی خواہش منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کے لیے ہے۔
Advertisement