وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں

16

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

پاکستان کی 100 ارب ڈالر سے زائد بلیو اکانومی صلاحیت سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد کارگو ہینڈلنگ کی استعداد رکھتی ہے، جبکہ ملک کا منفرد جغرافیائی محلِ وقوع جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، چین اور مشرقِ وسطیٰ کو تجارتی روابط کے لیے جوڑتا ہے۔

پاکستان مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے تجارت، شراکت داری اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ اس دوران ملک کا میری ٹائم شعبہ مؤثر حکمرانی، جدید انفراسٹرکچر اور شفاف نظام کے ذریعے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

طویل المدتی اصلاحات کے ذریعے ساحلی پٹی کو قومی معیشت، علاقائی تجارت اور عالمی روابط کے فعال مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ میری ٹائم اصلاحات صرف بندرگاہوں اور جہازوں تک محدود نہیں بلکہ خود انحصاری اور معاشی ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہیں۔

وزیراعظم ٹاسک فورس کا 99 نکاتی میری ٹائم روڈ میپ پاکستان کے بحری وسائل کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کی جانب تاریخی قدم ہے۔ میری ٹائم شعبے میں جاری اصلاحات پاکستان کو خود انحصاری اور عالمی بحری معیشت میں مضبوط مقام دلانے کی بنیاد بن رہی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }