ورلڈ الٹمیٹ اتھلیٹکس جیولن مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم کل ایکشن میں ہوں گے

13

ہنگری بڈاپسٹ کے نیشنل اتھلیٹکس اسٹیڈیم میں جیولن تھرو مقابلوں میں دنیا کے ٹاپ آٹھ تھرورز شرکت کریں گے، اولمپک چیمپئن پاکستان کے ارشد ندیم بھی ایکشن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ  کریں گے۔

جیولن تھرو کے مقابلے پاکستان وقت کے مطابق رات 9:15 پر شروع ہوں گے ، ایونٹ میں عالمی چیمپئن کیشرون والکوٹ،  ورلڈ نمبر ون جیولن تھروور سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا بھی ایکشن میں ہوں گے جبکہ اینڈرسن پیٹرس، جولین ویبر، ڈیوڈ ویگنیر اور جولیس ییگو بھی میڈل  اپنے نام کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

پہلے دو مرحلوں میں تمام آٹھ تھروورز تھرو کریں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں ٹاپ سکس تھروورز  کو موقع ملے گا اور چوتھے مرحلے میں ٹاپ چار تھروورز تھرو کریں گے، ایونٹ کے فاتح کو ڈیڑھ لاکھ ڈالرز انعامی رقم ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }