سفیرپاکستان شفقت علی خان نے ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔

11

سفیرپاکستان شفقت علی خان نے ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔

ابوظہبی(نیوزڈیسک):: ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹرمیں منعقدہونے والے  انٹرنیشنل بک فیئر2026 میں آج پاکستان پویلین کا افتتاح یواے ای میں پاکستان کے سفیرجناب شفقت علی خان نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں پاکستان کی اشاعتی اور ادبی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان  کے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز جناب مراد علی مہمند، بک کارنر پاکستان کے ڈائریکٹر جناب عمار شاہد، اور اردو بکس ورلڈ کے شریک بانی سرمد خان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔
پاکستان پویلین میں ایسی مطبوعات کا متنوع مجموعہ پیش کیا گیا ہے جو پاکستان کے ادبی، تعلیمی، ثقافتی اور فکری ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں نیشنل بک فاؤنڈیشن ، بک کارنر پاکستان اور دیگر ممتاز پاکستانی پبلشرز کی کتابیں شامل ہیں، جن میں اردو اور انگریزی ادب، بچوں کی کتب، تعلیم، تاریخ، ثقافت، مذہب، شاعری، فکشن، سوانح حیات اور عصری تخلیقات شامل ہیں۔
افتتاح کے بعد، سفیرپاکستان شفقت علی خان نے پویلین کا دورہ کیا اور شریک پبلشرز سے بات چیت کی۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی ادب کو فروغ دینے کی ان کی کوششوں کو سراہا اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی ادبی اور ثقافتی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لیے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی وقونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کی حمایت کا اعادہ کیا۔
سفیرپاکستان نے ایگزیبشن کے منتظم ادارے ‘ابوظہبی عربک لینگویج سینٹر’  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب سعید حمدان التنیجی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ادب، اشاعت، ترجمہ، تعلیم اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
سفیرپاکستان نے سالانہ بک فیئر کے ذریعے دنیا بھر کے پبلشرز، مصنفین اور ثقافتی اداروں کو یکجا کرنے میں ابوظہبی عربک لینگویج سینٹر کی کوششوں کو سراہا۔
ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر کے ہال 5، اسٹینڈ 5ای24 میں واقع پاکستان پویلین 13 سے 18 ستمبر 2026 تک روزانہ صبح 9:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک زائرین کے لیے کھلا رہے گا اور انہیں پاکستان کے ادبی اور اشاعتی منظرنامے کو جاننے کا موقع فراہم کرے گا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }