26 اگست کو راج گڑھ لاہور میں 12 ربیع الاول کے میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے لنگر کی تقسیم کے دوران پولیس کے مبینہ چھاپے سے پیدا ہونے والی افراتفری میں پی ٹی آئی کارکن اشتیاق ابلتے ہوئے تیل کی کڑاہی میں گر کر شدید جھلس گیا تھا۔
اشتیاق 18 روز زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد 13 ستمبر کو میو ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔
اشتیاق کی المناک موت پر مکمل اور غیر جانب دارانہ انکوائری، ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے تعین اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جبکہ شہید کے اہلِ خانہ کے لیے حکومتی معاوضے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اشتیاق شہید کے خاندان کو انصاف دلانے کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔