کراچی؛ دورانِ ڈکیتی 16سالہ حافظ قرآن کا قتل، رکن سندھ اسمبلی کا وزیراعلیٰ کو اہم خط

11

پی ایس 118 میں دورانِ ڈکیتی 16 سالہ حافظِ قرآن روشن حسین خان کے قتل پر رکن سندھ اسمبلی نصیر احمد نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔

نصیر احمد نے وزیراعلیٰ سندھ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور مقتول کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 16 سالہ روشن حسین خان 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، چار روز گزرنے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس 118 کے عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور بڑھتی ہوئی وارداتوں پر فوری قابو پایا جائے۔

نصیر احمد نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }