ایسوسی ایٹ ممبر انڈونیشیا نے پہلی مرتبہ کسی بھی آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاپوا نیو گنی کے خلاف سنسنی خیز جیت نے انڈونیشین خواتین ٹیم کی اگلے سال ہونے والے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں مدد کی۔
انڈونیشیا کی خواتین انڈر 19 ٹیم اگلے سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی ایڈیشن میں انڈونیشیا کی نمائندگی کرے گی۔
Indonesia book a place in their first ever ICC World Cup at any level
Details https://t.co/XbwbKEzBQU
Advertisement
— ICC (@ICC) July 6, 2022
یہ پہلا موقع ہوگا جب انڈونیشیا کی مرد وں اور خواتین کی سینئر یا جونیئر میں سے کوئی بھی ٹیم کسی آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔