لاہور:
لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری پر موسم ابرآلود ہے۔
ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق بارش کے دوران موٹروے پر سفر کرنے والے شہری محتاط انداز میں ڈرائیونگ کریں اور گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔
ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ دوران سفر گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں لین کی پابندی کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران گاڑی کی ہیڈ لائٹس لازمی استعمال کی جائیں جبکہ اوور ٹیکنگ سے بھی گریز کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔