پاک سعودی دوستی کے لازوال رشتے کو خراج تحسین، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

7

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خصوصی نغمہ ’ایک دوجے کے دل و جان‘ جاری کر دیا، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

خوبصورت دھن پر مبنی نغمہ اردو اور عربی دونوں زبانوں میں پیش کیا گیا ہے، جس کے ذریعے دونوں ممالک کی دوستی، باہمی احترام اور مشترکہ اقدار کا پیغام دیا گیا ہے۔

 

نغمے میں پاک سعودی دوستی، مشترکہ دفاعی معاہدے اور برادرانہ تعلقات کو نمایاں کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط کی عکاسی کی گئی ہے۔

’ایک دوجے کے دل و جان‘ کی دھن اور بولوں میں پاک سعودی دوستی کے ساتھ امن کے عزم اور مشترکہ اقدار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ پاک سرزمین سے ارضِ حرم تک قائم مضبوط اور دیرینہ برادرانہ رشتے کی ترجمانی کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }