کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار

13

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ملزمان کے مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرسید ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ملزم کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق سائٹ لیبر اسکوائر کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جہاں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت سدیش اور مہتاب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب بوٹ بیسن کے قریب پولیس اور کار سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت زبیر علی کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }