کراچی: عسکری پارک کے قریب آتشزدگی، جلی ہوئی لاش برآمد

12

کراچی:

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں فیضانِ مدینہ مسجد کے قریب عسکری پارک گیٹ نمبر 1 کے نزدیک ایچ ٹی کیبلز میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر عسکری پارک کے مین گیٹ کے قریب زیرِ زمین کھودے گئے گڑھے میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جہاں سے زیر زمین کیبلز گزرتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے دوران گڑھے سے ایک شخص کی مکمل جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی، جس کے پاس بجلی کے آلات بھی موجود تھے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جلی ہوئی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }