’نشے میں دھت ڈائریکٹر رات گئے دروازے پر آتا رہا‘، سوارا بھاسکر کا اہم انکشاف

4

اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک پریشان کن واقعے کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ڈائریکٹر شراب نوشی کے بعد رات گئے ان کے دروازے پر دستک دیتا رہا اور انہیں گلے ملنے پر اصرار کرتا رہا۔

سوارا نے یہ واقعہ ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کی ایک حالیہ قسط میں بیان کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال نے انہیں خوفزدہ کردیا تھا۔ 38 سالہ اداکارہ اس وقت شو کے دوسرے سیزن میں بطور کنٹسٹنٹ شریک ہیں۔

اپنے تجربے کی تفصیل بتاتے ہوئے سوارا نے کہا کہ یہ واقعہ ’تنو ویڈز منو‘ کی کامیابی کے فوراً بعد پیش آیا تھا۔ ان کے مطابق یہ ان کی پہلی بڑی لیڈ فلم تھی اور اس کی شوٹنگ تقریباً 56 دن تک جاری رہنا تھی۔

سوارا کے مطابق ابتدا میں ڈائریکٹر نے ان سے کہا کہ ہدایت کاروں کو اپنے اداکاروں سے محبت ہونی چاہیے، جس کے بعد وہ ان کی خوبصورتی کے بارے میں شاعرانہ پیغامات بھیجنے لگا۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ان پیغامات کا شائستگی سے جواب دیا۔

بعد ازاں فلم میں ہیرو کے ساتھ ایک رومانوی منظر کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر نے اصرار کیا کہ وہ یہ منظر اکیلے اس کے ساتھ ریہرسل کریں۔ سوارا نے اس تجویز سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار اور کیمرہ مین کو بھی بلایا جائے تاکہ سب مل کر ریہرسل کریں۔

اداکارہ کے مطابق بعد میں انہوں نے دیکھا کہ ڈائریکٹر اور کیمرہ مین شراب پی رہے تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک ایسی نوجوان لڑکی، جو اس وقت 20 برس کی عمر کے ابتدائی سالوں میں ہو، دو نشے میں دھت مردوں کے ساتھ اکیلے ریہرسل کرنے میں خود کو کیسے محفوظ محسوس کرسکتی ہے۔

سوارا نے بتایا کہ وہ اس صورتحال سے بہت خوفزدہ ہوگئی تھیں اور جتنی جلدی ممکن ہوا وہاں سے چلی گئیں۔ بعد میں مبینہ طور پر وہی ڈائریکٹر رات گئے ان کے دروازے پر دستک دیتا رہا اور گلے ملنے پر اصرار کرتا رہا۔

سوارا بھاسکر نے 2009 میں ’مدھو لال کیپ واکنگ‘ سے فلمی کیریئر شروع کیا تھا، تاہم 2011 میں ’تنو ویڈز منو‘ میں معاون کردار کے بعد انہیں نمایاں شناخت حاصل ہوئی۔ اس کے بعد وہ ’رنجھنا‘، ’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘، ’پریم رتن دھن پایو‘ اور ’ویرے دی ویڈنگ‘ سمیت مختلف فلموں میں نظر آئیں۔

اداکارہ نے 2023 میں سیاست دان فہد احمد سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام رابعہ ہے۔ ’رائز اینڈ فال‘ کے دوسرے سیزن کی میزبانی سابق بھارتی اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }