انگلینڈ کے سابق کھلاڑی اور تبصرہ نگار مائیکل وان نے کہا ہے کہ جوزبٹلر دنیا کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی ہے۔
واضح رہے کہ جوزبٹلر نے بھارت میں جاری انڈین پریمئیر لیگ سیزن 15 میں گزشتہ روز دوسری سنچری اسکور کی تھی۔
جوس بٹلر اس وقت اپنی بھرپور اور حیرت انگیز فارم میں ہیں، انہوں نے ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں جاری انڈین پریمیئر لیگ 2022 سیزن کے 30 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سات رنز سے شکست دینے میں مدد کے لئے راجھستان رائلز کے لئے سنچری اسکور کی۔
Best T20 player in the world @josbuttler #Fact #IPL2022
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) April 18, 2022
وکٹ کیپر بلے باز نے 61 گیندوں پر 103 رنز بنائے، جس میں نو چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے وہ مخالف بولرز پر حاوی رہے۔
انگلش کھلاڑی کو سوشل میڈیا پر شائقین اور ماہرین کی جانب سے ان کی کارکردگی کے لیے کافی تعریفیں موصول ہوئیں.
اور وہ شاندار کارکردگی پر مائیکل وان کے ریڈار کی نظر میں آ گئے، جنہوں نے انہیں “دنیا کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی” قرار دیا۔
آئی پی ایل کے رواں سیزن میں بٹلر نے چھ میچز میں 375 رنز کے ساتھ اورنج کیپ کی دوڑ میں آگے ہے۔
انہوں نے آئی پی ایل 2022 کے جاری سیزن میں دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بنائی ہیں اور وہ اپنی رفتار کو برقرار رکھنے کی امید کر رہے ہیں۔