عید الفطر کے لیے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کےلیے اور ا سکولوں اور یونیورسٹیوں کے لیے عید الفطر کی چھٹی کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر، اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں عید الفطر کی چھٹی 29 رمضان جمعرات 30 اپریل 2022 کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد سے شروع ہوں گی، چھٹی چار دن کی ہوں گی۔
قانون محنت کے لائحہ عمل کی دفعہ 24 کی شق دو کے مطابق سعودی باشندوں کو اس کی پابندی کرنا ہوگی۔
سعودی کے قانون محنت کے لائحہ عمل کی دفعہ 24 کی دوسری شق میں کہا گیا ہے کہ ’اگر تہوار یا کسی قومی پروگرام کی چھٹیاں ہفتہ وارچھٹی کے ساتھ ٹکرا رہی ہوں تو ایسی صورت میں ملازم کو عید کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل یا آخر میں اس کے بدلے چھٹی دینا ہوگی۔