افغانستان میں مسجد میں دھماکہ، درجنوں جاں بحق و زخمی

96

افغانستان کے علاقے مزار شریف کی ایک مسجد میں دھماکے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف شہر میں ایک مسجد میں دھماکے  کے نتیجے میں کم از کم 6 شہری جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

ایک عینی شاہد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکہ مسجد کے اندر اس وقت ہوا جب سینکڑوں افراد نماز ادا کر رہے تھے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور صحافیوں کو دھماکے کی جگہ تک جانے کی اجازت نہیں ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ دوروز قبل کابل کے ایک اسکول میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں میں سینکڑوں بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }