پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ملکہ الزبتھ کی ساگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے اُن کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کردی۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملکہ الزبتھ کی 96 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ان کے ہمراہ تصویر شیئر کی جو ورلڈ کپ 2019 سے قبل ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی تھی۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ملکہ برطانیہ کو سالگرہ مبارک ہو اور ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ پلاٹینم جوبلی اور رائل فیملی کا ہیش ٹیگ لگایا ہے۔
A very Happy Birthday to
Her Majesty The Queen!#PlatinumJubilee #HM70
@RoyalFamily pic.twitter.com/U4HKyHQXpH— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) April 22, 2022
برطانوی شہریوں کے دلوں کی دھڑکن اور طویل ترین حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ نے کل اپنی 96 ویں سالگرہ منائی۔
اپنی سالگرہ کے اس موقع پر ملکہ کی خصوصی تصاویر جاری کی گئی ہیں، جس میں ملکہ کو دو سفید گھوڑوں کے ساتھ دکھایا گیا۔
ملکہ الزبتھ نے اپنی 96 ویں سالگرہ جمعرات کو سینڈریگھم میں شاہی خاندان کے ساتھ منائیں۔
برطانیہ کی بادشاہت میں سب سے طویل عرصے تک تخت پر رہنے والی ملکہ الزبتھ دوئم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنی ریاست نارفاک روانہ ہوئیں، ملکہ الزبتھ دوئم نے ریاست نارفاک میں اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے پسندیدہ کاٹیج میں قیام کیا جہاں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی دوست ان کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔