عابد علی کی کرکٹ گراؤنڈ میں چار ماہ بعد واپسی، پہلے ہی میچ میں نصف سنچری

46

دل کے عارضہ میں مبتلا ٹیسٹ کرکٹرو اوپنر عابدعلی چار ماہ کے بعد کرکٹ کے میدان میں واپس آگئے ہیں۔

اوپنر عابد علی نے فیصل آباد میں جاری ایس پی ایل میں انہوں نے اپنا پہلا میچ کھیلا جس میں 33 گیندوں پر ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عابدعلی نے اپنی کٹ والی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ اپنی کٹ میں کھڑے نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ۔

اوپنر عابد علی نے اپنے مداحوں سے درخواسے کی اور کہا کہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

میچ کے بعد عابد علی نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران کسی قسم کی کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی، ہارٹ سرجری کے بعد یہ میرا پہلا میچ تھا اسلئے بس تھوڑا نروس ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لیکن خدا کا شکر ہے کہ جتنی دیر میں پچ پر کھڑا رہا وہ وقت بہت ہی اچھے طریقے سے گزارا۔

عابد علی کا مزید کہنا تھا کہ اس اننگز سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اور بھی میچز میں حصہ لے کر اپنی فارم اور فٹنس کے لیے محنت کرتا رہوں گا، اور میرا ٹارگٹ اب بھی پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران عابد علی کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں اُن کے دل کی دو رگیں بند ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

کراچی کے نجی اسپتال میں عابد علی کے دل کی شریان میں دو اسٹنٹس ڈالے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }