خلیج تعاون تنظیم کا کویت اور عراق کی سمندری حدود کی مکمل حد بندی کا مطالبہ

17

نیویارک: جی سی سی اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور امریکی ہم منصب شریک ہیں۔
نیویارک: جی سی سی اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور امریکی ہم منصب شریک ہیں۔

خلیج تعاون تنظیم (جی سی سی) اور امریکا نے کویت اور عراق کی سمندری حدود کی مکمل حد بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق کی وفاقی سپریم کورٹ کے ایک حکم نامے کے بعد کویت اور عراق کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔

عدالت نے دونوں ملکوں کے مابین خور عبداللّٰہ بحری راستے میں جہاز رانی کے معاہدے کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

عراقی عدالت کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کیلئے پارلیمنٹ سے دو تہائی منظوری لینا ضروری ہے۔

کویت اور عراق کے درمیان جہاز رانی کا معاہدہ 2012 میں ہوا تھا۔

نیویارک میں جی سی سی سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی، امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن اور خلیج تعاون تنظیم میں شامل رکن ممالک کے وزارئے خارجہ کی ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔

مشترکہ بیان میں عراق اور اقوام متحدہ سے کہا گیا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کی جائیں۔

یاد رہے کہ عراق اور کویت کے درمیان زمینی سرحد کی حد بندی اقوام متحدہ نے 1993 میں کی تھی لیکن اس معاہدے میں سمندری حدود شامل نہیں تھیں جسے دونوں ملکوں کی صوابدید پر خود حل کرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }