وسیم اکرم لنکا پریمیئر لیگ کے سفیر مقرر

85

وسیم اکرم لنکا پریمیئر لیگ کے سفیر مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم کو لنکا پریمیئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

لنکا پریمیئر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 6 دسمبر سے 23 دسمبر کے دوران کھیلا جائے گا جس میں وسیم اکرم کو سفیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے جب کہ سری لنکا کے سابق اسٹار سنتھ جے سوریا بھی سفیر کے طور پر شامل ہوں گے۔

سنتھ جے سوریا اب تک کے سب سے تباہ کن بلے بازوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے سری لنکا کے لیے 20 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں جب کہ انہوں نے 440 وکٹیں بھی حاصل کیں ہیں۔

وسیم اکرم کا بھی شاندار کیریئر رہا ہے، انہوں نے پاکستان کے لیے 916 وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ 6 ہزار 615 رنز بھی اسکور کیے ہیں۔

اس موقع پر سنتھ جے سوریا کا کہنا تھا کہ ’میں تیسرے ایڈیشن کا سفیر بن کر بہت خوش ہوں، یہ ٹورنامنٹ ڈومیسٹک کرکٹ کے کیلنڈر میں ایک بہترین اضافہ ہے جب کہ اس ٹورنامنٹ بہترین ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آیا ہے‘۔

Advertisement

وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ’یہ ہمیں کرکٹ کے بہترین ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور پروان چڑھانے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس کا عملی نمونہ ہم نے سری لنکا کی ایشیاکپ میں پرفارمنس کی صورت میں دیکھا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے اس ٹورنامنٹ کے پچھلے دو ایڈیشن دیکھے ہیں جس میں کرکٹ کا معیار اعلیٰ ترین تھا۔ مجھے یقین ہے کہ کھلاڑی ایل پی ایل کے آئندہ ایڈیشن میں بھی اسے برقرار رکھیں گے‘۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }