ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ آف دی بلائنڈ 2026 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے میزبان بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دی۔
موصول اطلاعات کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے، بدر منیر نے 43 گیندوں پر 88 اور طلحہٰ اقبال نے 33 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم 17.1 اوورز میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کامران اختر نے 3 اور بدر منیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ٹیم کا اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، 17 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔