عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات


راولپنڈی:

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی، دونوں میاں بیوی کی یہ ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت اپیلوں، صحت کے امور پر بات چیت کی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد دونوں کو ان کے سیلز منتقل کر دیا گیا۔.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }