ایشیا کپ کی تیاری کے لیے روزانہ 100 سے 150 چھکے مارتا ہوں، آصف علی

64

ایشیا کپ کی تیاری کے لیے روزانہ 100 سے 150 چھکے مارتا ہوں، آصف علی

پاکستان کے پاور ہٹر بیٹر آصف علی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2022 کی تیاری کے لیے روزانہ 100 سے 150 چھکے مارتے ہیں۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں ٹریننگ کرتے ہوئے آصف علی نے کہا ہے کہ وہ ایسی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہیں جس کے لیے انہیں سیریز اور ٹورنامنٹس سے قبل اپنے بڑے شاٹس کی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔

آصف علی نے پی سی بی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں ایسی پوزیشن پر بیٹنگ کرتا ہوں جہاں اوسطاً 10 سے زیادہ رنز بنانے کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ بڑے شاٹش مارنے کے لیے آپ کو کافی مشق کرنی ہوتی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ میں عام طور پر روزانہ 100 سے 150 چھکے مارتا ہوں تاکہ میچ میں 4 سے 5 چھکے مار سکوں۔

آصف علی کہتے ہیں کہ وہ ایک ہی شاٹ کو دو بار کھیلنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ جدت کا مطالبہ کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میچ کی صورت حال پر منحصر ہے۔ جب میں ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ کرنے آتا ہوں تو ہمیشہ مجھ پر دباؤ رہتا ہے۔ میں گیند کو اس کی لائن اور لینتھ کے مطابق مارنے کی کوشش کرتا ہوں اور میں بار بار ایک ہی شاٹ کھیلنے کا کبھی نہیں سوچتا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے بحفاظت دبئی پہنچ گئی ہے جب کہ قومی ٹیم 28 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2022 میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ ان کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }